ایبٹ آباد: پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ریٹ لسٹ کی ورزی پر سخت کاروائی کے حوالے سے اقدامات ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود کی نگرانی میں انڈر ٹریننگ افسران نے ایبٹ آباد مین بازار، گول منڈی اور کچہری روڈ دکانوں کا معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ قصابوں، مرغی فروشوں، پھل و سبزی فروشوں اور بیکرز کی دکانوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ناجائز منافع خوری، گندگی اور ناقص صفائی، حفظان صحت کی خلاف ورزی کے باعث متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
08 مرغی فروشوں اور بیکرز کی دکانیں سیل کی گئیں، جبکہ 12 خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا گیا۔
ایک مرغی فروش کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور منیجر کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
یہ اقدامات عوامی مفاد میں منصفانہ قیمتوں، صفائی اور بہتر مارکیٹ نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
شہری ریٹ لسٹ سے متعلق اپنی شکایات یا قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول نمبر 09929310553 پر مطلع کریں۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔