ایبٹ آباد کی عوام کو لوٹنے کے لیے واپڈا کا ایک نیا دفتر قائم؟

16

ایبٹ آباد : شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایبٹ آباد کی عوام کو لوٹنے کے لیے واپڈا کا ایک نیا دفتر قائم کیا ہے، جہاں مبینہ طور پر عوام سے میٹر کنکشن کی مد میں اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق، دفتر میں بینک کے ایک ہزار روپے کے سرکاری ٹوکن کے بدلے عوام سے دو ہزار روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ سراسر غیر قانونی اور عوامی استحصال کے مترادف ہے۔

شہریوں نے اربابِ اختیار اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، انکوائری کرائیں، اور عوام کو اس غیر قانونی وصولی سے نجات دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں