ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے ایک اہم میٹینگ منعقد ہوا، جس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منور خان آفریدی نے کی۔
میٹینگ میں ہسپتال کی مجموعی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ہسپتال کے انفراسٹرکچر، جدید آلات (Equipment) کی فراہمی، اور سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصی طور پر ڈائلیسز سہولت کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے بہتری کے منصوبے بھی زیرِ غور آئے۔ اس سلسلے میں مریضوں کو زیادہ آرام دہ اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی امور کے حل کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، جو تمام ترقیاتی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کرے گی۔ مزید برآں، مختلف ترقیاتی تجاویز کو بھی باقاعدہ طور پر منظور کیا گیا۔