ایبٹ آباد : ایس ایچ او تھانہ کینٹ زبیر تنولی نے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دیہہ ڈھیری میرا میں قائم ایک نائٹ کلب پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران فحاشی کا اڈہ چلانے والا واجد عرف شاکا ولد زابر حسین اور اس کے متعدد ساتھیوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف زیرِ دفعہ 458/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں بندِ سلاسل کر دیا ہے، جبکہ نائٹ کلب کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔