فٹ پاتھ سے تمام غیر ضروری تجاوزات کا خاتمہ

19

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے بالاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔

دوران انسپکشن مختلف اشئیائے خوردونوش کی دستیابی اورمقررکردہ نرخوں پر عوام کوفراہمی کا جائزہ لیا اورسرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ساتھ ہی ساتھ مین روڈ کے اطراف فٹ پاتھ سے تمام غیر ضروری تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کے لئے آسانی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں