سروس ڈیلیوری سنٹر غازی ہریپور

4

ہری پور : اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نے سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) غازی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عوامی خدمات کے نظام کا جائزہ لینا، عملے کی کارکردگی میں بہتری لانا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سینٹر میں موجود عملے کی حاضری، کارکردگی اور عوامی رویّے کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے سائلین سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات سنی اور موقع پر ہی متعلقہ عملے کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

خولہ طارق نے کہا کہ ’’سروس ڈیلیوری سنٹر عوام کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے قائم کیا گیا ہے، لہٰذا ہر افسر اور اہلکار کا اولین فرض ہے کہ وہ دیانتداری اور خوش اخلاقی کے ساتھ عوامی خدمت کو یقینی بنائے۔‘‘ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی فائلوں کے نمٹانے میں تاخیر اور غیر ضروری دفتری رویّے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بعض شعبوں میں بہتری کی بھی تعریف کی اور دیگر محکموں کو عوامی خدمت کے اسی جذبے کو اپنانے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں