قدرتی ماحول میں ایک سو سے زائد نوجوانوں کی تربیت

19

مانسہرہ : قدرتی ماحول میں ایک سو سے زائد نوجوانوں کی تربیت اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے والی پانچ روزہ مارخور یوتھ لیڈرشپ کانفرنس کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ شرکا نے وادی مہ نور کے دشوار گزار علاقوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ سرگرمی کشمیر اور قبائلی علاقوں سمیت ملک بھر سے ائے نوجوانوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

کانفرنس میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس تربیت سے نہ صرف ان کی قائدانہ صلاحیتیں نکھری ہیں بلکہ انہیں مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبے میں بھی مہارت حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اب ان نوجوانوں کے لیے اگلا چیلنج چھ ماہ تک اپنے اپنے علاقوں میں رفاعی کاموں پر مشتمل پروجیکٹس مکمل کرنا ہونگے جن کی تکمیل پر انہیں مارخور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

شہر کے ہنگاموں سے دور اور فطرت کے قریب اس طرح کی کانفرنسز نوجوانوں کی شخصیت کی تعمیر اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں