سپورٹس گالا 2025 کی افتتاحی تقریب

30

مانسہرہ: سپورٹس گالا 2025 کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سپورٹس گالا 2025 کی افتتاحی تقریب اور کھیلوں کے مقابلوں کے بہتر انعقاد کے لیے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈیم لغمانہ سردار نے کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا 2025 کمیٹی کی مریم نصرت (پرنسپل، ہائیر سیکنڈری سکول تھاتھی خواج)، میڈیم فوزیہ (پرنسپل، ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 مانسہرہ)، میڈیم تنویر (پرنسپل، ہائیر سیکنڈری سکول شنکیاری)، میڈیم فہمیدہ ملک (پرنسپل، ہائیر سیکنڈری سکول دربند) کے علاوہ زونل سیکرٹریز میڈیم غزالہ، میڈیم پھول، میڈیم جویریہ، میڈیم ساجدہ، میڈیم نازش اور میڈیم روبینہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سپورٹس گالا کی تیاریوں، کھیلوں کے مقابلوں کے شیڈول، مقامات، اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیم لغمانہ سردار و دہگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں شرکت بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ کھیل نہ صرف ذہنی اور جسمانی نشو و نما کا ذریعہ ہیں بلکہ ان کے ذریعے بچیاں اپنے ادارے، شہر اور ملک کا نام بھی روشن کر سکتی ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر سپورٹس گالا 2025 کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں