ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نےزیر تعمیر KPCIP شملہ ہل شیروان ایڈونچر پارک کا دورہ

29

ایبٹ آباد : صوبائی حکومت کی ہدایات پر سیاحت کے فروغ اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی میں بہتری کےلیے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نےزیر تعمیر KPCIP شملہ ہل شیروان ایڈونچر پارک کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

دورے کے دوران شیروان ایڈونچر فیملی پارک میں جاری تعمیراتی کاموں، تزئین و آرائش، عوامی سہولیات اور تعمیراتی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت شہریوں کے لیے صحت مند تفریحی مواقع اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوامی فلاح، معیاری سروس ڈیلیوری اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں