ایبٹ آباد سروس ڈیلیوری میں بہتری

21

ایبٹ آباد: صوبائی حکومت کی ہدایات پر سروس ڈیلیوری میں بہتری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے اچانک سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نیو تحصیل سروس ڈیلیوری سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، سٹاف کی حاضری چیک کی اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر، سب رجسٹرار، نائب تحصیلدار کو ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کے تمام مسائل کو قانون کے مطابق، مؤثر اور فوری طور پر حل کیا جائے۔
انہوں نے سروس ڈیلیوری سینٹر میں عوامی آگاہی کے لیے اپڈیٹڈ بینرز، انفارمیشن بورڈز، اور بلڈنگ میپ کی تنصیب کی بھی ہدایت کی۔

مزید برآں، صفائی کے نظام میں بہتری، لائٹنگ سسٹم کی بحالی، ٹوکن سسٹم مشین کی انسٹالیشن اور سی سی ٹی وی کے زریعے ایس ڈی سی کی مانیٹرنگ، فوٹو سٹیٹ ریٹس کی واضح آویزگی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوام کو سہولتوں کی فراہمی، شفافیت اور بہترین سروس ڈیلیوری کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں