تورغر میں پہاڑ کی چوٹی سے ایک نوجوان گہری کھائی میں گرنے سے جانبحق

21

تورغر : تورغر ڈنڈہ جپیت مین روڈ سے لکئ روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
متوفی کا تعلق گاؤں مانڑئی دندئی میرہ ضلع شانگلہ سے ہے جو کامل ٹھیکدار کا بھتیجا تھا ، جانبحق ہونیوالے کا نام سعد ہے۔

آج دن تقریباً تین بجے وہ ایکسویٹر کے ساتھ لکئ روڈ پر کام کر رہا تھا۔ وہ روڈ کے کنارے بیٹھا تھا کہ اچانک سر چکرانے سے ایک بڑے پہاڑ سے پھسل کر تقریباً آٹھ سو سے ایک ہزار فٹ نیچے جا گرا۔

ڈنڈہ جپیت کے عوام موقع پر پہنچے۔ ویلج ناظم ندیم خان سواتی نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو چارپائی میں کندھوں پر اٹھا کر دوڑہ میرہ چوکی پہنچایا، جہاں پولیس بھی موجود تھی۔

بعد ازاں بی ایچ یو دوڑہ میرہ میں ضروری کارروائی کے بعد شہید کو ان کے آبائی گاؤں مانڑئی روانہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں