تورغر : تحصیل جدباء کے گاؤں جھٹکا سید سے آنے والی بخت چڑی سید کی جیپ جدباء شاتل روڈ پر پازل کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت راجن سید ولد معلم خان کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں نثار احمد ولد حضر سید فاتن ولد سید مین شاہ، محمد ساجد ولد شیر محمد خان دوست محمد ولد زمان شاہ اور مہراز دختر دوست محمد سمیت دیگر شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر بی ایچ یو جدباء منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چھ زخمیوں کو بٹگرام ریفر کردیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تورغر، جدباء تھانہ پولیس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر محترم صفدر اعظم قریشی صاحب اور تحصیل ناظم جدباء بھی موقع پر پہنچ گئے۔
علاقے کے عوام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سڑک کی خستہ حالی اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
یہ وہی سڑک ہے جس کا افتتاح 2021 میں کیا گیا تھا اور جو سرکاری ریکارڈ میں بلیک ٹاپ ظاہر کی گئی ہے، مگر آج بھی کچّی اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔