چھاتی کے سرطان کے عالمی دن کے موقع پر چھاتی کے کینسر کے بارے میں ایک آگہی سیمینار کا انعقاد

12

مانسہرہ : کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں چھاتی کے سرطان کے عالمی دن کے موقع پر چھاتی کے کینسر کے بارے میں ایک آگہی سیمینار ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسرت لطیف اور ڈسٹرکٹ سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شازمہ رفاقت اور ہیڈ نرس مس عابدہ پروین کی جانب سے انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈائریکٹر آئینور ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر مصعب ریاض ، ایسوسی ایٹ پروفیسر گائنی ڈاکٹر بشریٰ خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی نے کی۔

آگہی مہم میں ایوب میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر شاوانہ اسد ڈاکٹر ردا ،ڈاکٹر عتیہ اور ہیڈ نرس اونکالوجی ڈیپارٹمنٹ آئینور اظہرہ جبین و دیگر شریک ہوۓ۔

سیمینار میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی ۔سٹیج کی ذمہ داریاں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خضران سعید اور ڈاکٹر مسرت لطیف کی جانب سے ادا کی گئیں ۔

اسکے ساتھ ساتھ چھاتی کے سرطان میں فزیشن کی ذمہ داریوں پر ڈسٹرکٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اقبال قاسم ، دماغی اور سائیکالوجیکل اثرات پر ڈاکٹر سنیلہ منیر ، گائنی کے مسائل پر ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شہلا یاسر جبکہ دوائیوں کے صحیح استعمال اور مضر اثرات سے بچاؤ پر فارماسسٹ کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال عبدالحفیظ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کی جانب سے صدر راجہ ظہور عباسی ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر ، نائب صدر خورشید احمد اور سیکرٹری انفارمیشن رانا منیر احمد شریک ہوۓ ۔

دیگر شرکاء میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس قریشی ، تمام نرسنگ سپروائزر ، تمام ایچ او ڈیز ، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا وفد ڈاکٹر حمیرا عامر کی قیادت میں شریک ہوا ۔

آگہی سیمینار کے اختتام پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالعلیم ، ڈاکٹر مصعب ریاض ، ڈاکٹر بشری خان و دیگر کی جانب سے آگہی سیمینار میں شریک تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹ جاری کیے چھاتی کے عالمی دن کے موقع پر شرکاء کی جانب سے کیک کاٹا گیا ۔

شرکاء کے لئے پرتکلف ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا ۔شرکاء کی جانب سے چھاتی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں