ایبٹ آباد : ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں دل کے مریضوں کے لیے نصب اینجیوگرافی مشین بند ہونے سے علاج معالجہ کا سلسلہ متاثر ہو گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اینجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ادویات کی کمی کے باعث مشین آئندہ تین ماہ تک غیر فعال رہنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ادویات کی عدم دستیابی سے روزانہ درجنوں مریض متاثر ہو رہے ہیں، جنہیں اب علاج کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مہنگے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ادویات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ایبٹ آباد اور گردونواح کے عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔