سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر موقع پر جرمانے عائد

37

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ نے لاری اڈہ اور گردونواح کے بازاروں کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ اشیائے خورد و نوش جن میں سبزیاں، پھل، دودھ، دہی، مرغی، کریانہ اور گوشت کی دکانیں شامل تھیں، کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔

پرائس لسٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت
وصول کرنے والے دکانداروں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں سخت وارننگ جاری کی گئی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں