ایبٹ آباد : منڈیاں سمال انڈسٹری کے قریب علی پلازہ کے سامنے لنڈے بازار میں متعدد دوکانوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ۔
اطلاع ملنے پر چار فائر ویکلز اور دو ایمبولینسز کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ۔
آگ کی شدت انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے حویلیاں ریسکیو ،کنیٹ بورڈ ٹی ایم اے سے بھی فائز بریگیڈ ٹیم کو طلب کرلیا گیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ۔دوکانوں میں کپڑوں ،اور جوتوں کی دوکانیں شامل ہیں ۔ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت سے آگ پر کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔
اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو 1122 ایبٹ آباد
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے ہدایات جاری کی کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پایا جائے۔