وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال

38

ایبٹ آباد کے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور انتظامیہ کی غفلت کا پول ڈپٹی کمشنر کے اچانک دورے کے دوران کھل گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ نے عجلت میں صرف فرش چمکا دیے مگر دروازوں کے پیچھے چھپے کھٹملوں نے ساری تیاریوں کی قلعی کھول دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر شکایات کیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں