صحت عامہ کی بہتری کے حوالے سے اقدامات

27

ایبٹ آباد: صوبائی حکومت کے ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی خصوصی ہدایات پر صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ازکی فاطمہ نے ڈی ایم ایس ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور وائس پرنسپل ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ہمراہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی کی صورتحال، سٹاف کے رویے سے متعلق شکایات، اور ڈی ایچ کیو و ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے درمیان ایم او یو کے تحت سروسز کا ارسر نو جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ، نمائندہ ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو سہولیات کی فراہمی، صفائی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں