مانسہرہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور ہیومن رائٹس مانسہرہ نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے عملے کی حاضری چیک کی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے۔