ایبٹ آباد: تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز مانسہرہ کے ننھے کھلاڑیوں نے سپورٹس گالا کامیدان سجا دیا۔
بچوں نے دکھائے مختلف کھیلوں کے جوہر۔ دوروزہ سپورٹس گالا میں بچوں کی بھرپور شرکت۔
تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز غازیکوٹ ٹاؤن شپ مانسہرہ میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا۔
سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئرکموڈور (ر) محمد سیف السلام تھے۔
دو روزہ سپورٹس گالا میں بچوں کے رنگ برنگے کپڑوں نے سماں باندھے رکھا جبکہ سکول کی گراؤنڈ کو بھی خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔
مختلف ہاؤسز کے بچوں کو مختلف رنگوں کے حساب سے تیار کیا گیا تھا۔
سپورٹس گالا کے اختتام پر ننھے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تعمیر وطن کے بچے تعلیم کیساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں: محمد سیف الاسلام۔