ثناء فاطمہ کا گورنمنٹ مڈل اسکول جبڑی کا تفصیلی دورہ

45

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے آج گورنمنٹ مڈل اسکول جبڑی کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اسکول اسٹاف کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، نصابی نظم و ضبط اور ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ محترمہ ثناء فاطمہ نے کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور فرنیچر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ حکومتی وژن کے مطابق طلبہ کی تعلیم و تربیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ایسے دوروں کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔

محترمہ ثناء فاطمہ نے اسکول انتظامیہ کو ضروری کمیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں اور واضح کیا کہ آئندہ بھی ایسے دورے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ ہر شعبہ میں اصلاحات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں