ایبٹ آباد: حطار میں جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑے جانے کے بعد حلال فوڈ اتھارٹی نے ایبٹ آباد میں بھی کارروائیاں تیز کردیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ہزارہ ڈویژن ذیشان مسعودکی زیرنگرانی ایبٹ آباد میں دہمتوڑ بائی پاس پر رات بارہ بجے ناکہ بندی کرکے دودھ لے جانے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان مسعود کا کہنا ہے کہ جعلی اور مضر صحت دودھ کسی صورت مارکیٹ میں آنے نہیں دیا جائے گا، اور ضلع بھر میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔