ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مبینہ زیادتیوں کی شکایات سامنے آگئیں

58

ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مبینہ زیادتیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق قبر کی سلیں اور بلاکس لے جانے والی گاڑی تک کو جرمانہ کر دیا گیا، جبکہ اہلکاروں کا مؤقف تھا کہ یہ آخری مہینہ ہے اور کلوزنگ کرنی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے آنکھوں میں آنسو لیے ہوئے لوگوں کو بھی نہ بخشا اور ہر گاڑی کو بلا امتیاز چالان کیا۔ عوامی حلقوں نے اس طرز عمل کو غیر پیشہ ورانہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے، متعلقہ اہلکاروں کے رویے کی جانچ کی جائے اور ٹریفک پولیس کے طریقہ کار کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں