🚨 ایران-امریکہ مذاکرات میں اہم پیش رفت، آرمی چیف کا ایران کا اہم دورہ مکمل 🇵🇰🇮🇷

10

پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے اہم مذاکرات کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں۔
بیان کے مطابق یہ ملاقاتیں آٹھ اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کے فروغ کی کوششوں کا حصہ تھیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام، کشیدگی میں کمی اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشاورتی عمل کو تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں جبکہ ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں