ناروے میں منعقد ہونے والے ناروے کپ میں شرکت کے لیے جانے والا 15 سالہ پاکستانی فٹبالر لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بیٹر فیوچر پاکستان کے مطابق نوجوان کھلاڑی نے انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر کیمپ چھوڑ دیا، جس کے بعد سے اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کھلاڑی اپنی مرضی سے کیمپ سے گیا ہے اور فی الحال زبردستی یا اغوا کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ تاہم اس کی تلاش کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ناروے کپ 25 جولائی سے یکم اگست تک اوسلو میں کھیلا گیا تھا، جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے دیگر تمام پاکستانی کھلاڑی بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔