🕊️ اوگی ٹریفک حادثے کے زخمی بلال صراف انتقال کر گئے.

30

اوگی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھیرکنڈ کے رہائشی بلال صراف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

مرحوم حادثے کے بعد تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

بلال صراف پوچر بازار میں صرافہ کے کاروبار سے وابستہ تھے اور اپنے خوش اخلاق رویے اور پیشہ ورانہ تعلقات کی وجہ سے علاقے میں اچھی شہرت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر اہلِ علاقہ، دوستوں اور کاروباری حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

🕊️ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں