Oman میں مقیم ایک غیر ملکی خاتون نے ملک کے امن و امان، عوامی تحفظ اور پُرسکون ماحول کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رات گئے بھی خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
خاتون کے مطابق اگر انہیں رات 12:30 بجے بھی واک کے لیے باہر نکلنا پڑے تو وہ بلا جھجھک اکیلے باہر جا سکتی ہیں اور انہیں کسی قسم کا خوف، عدم تحفظ یا پریشانی محسوس نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان کی سڑکیں پُرسکون، منظم اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے بھی انتہائی محفوظ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان میں قانون کی حکمرانی، سماجی نظم و ضبط اور عوامی تحفظ کے مؤثر نظام نے انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ دن ہو یا رات، خود کو پُراعتماد اور محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے بھی عمان کو ایک پُرامن، محفوظ اور سیاح دوست ملک قرار دیتے ہوئے اس کے امن و استحکام اور عوامی تحفظ کے نظام کو سراہا ہے۔