🚨 مانسہرہ عدالت کا اہم فیصلہ، بچے سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید اور 10 سال قید کی سزا.

24

مانسہرہ: ضلع مانسہرہ کی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سخت سزائیں سنا دیں۔
ایڈیشنل سیشن جج 6 صائمہ عاصم نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم نواز ولد گلاب، سکنہ مدینہ کالونی، ڈب نمبر 2 کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 377 پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے تحت 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
عدالت نے مزید چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کو عمر قید کی سزا بھی سنائی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد ناگزیر ہے اور ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ فیصلہ بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں