پشاور (مانسہرہ ڈاٹ کام)
پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون کے بعد کوئی بھی نجی اسکول طلبہ و طالبات کو اسکول نہیں بلا سکتا۔
اتھارٹی کے مطابق یکم جولائی سے تمام پرائیویٹ اسکول ایک ماہ کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران کسی بھی نجی اسکول کی جانب سے کلاسز یا طلبہ کو بلانے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
والدین اور اسکول انتظامیہ سے ہدایت کی گئی ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق جاری کردہ سرکاری احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔