مانسہرہ – ضلع مانسہرہ کے علاقے چھترپلین میں نامعلوم ملزمان نے دن دہاڑے ایک گھر کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی طلائی زیورات چوری کر لیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تھانہ بٹل کی حدود ریتڑہ پائیں چھترپلین کے رہائشی بخت زدہ ولد آیات خان 30 اگست 2026ء کو دوپہر بارہ بجے اپنے اہل خانہ کو لے کر ہسپتال گئے ہوئے تھے۔ شام تقریباً چھ بجے جب وہ گھر واپس لوٹے تو مرکزی دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر سکتہ میں آ گئے۔
گھر کے اندر سامان کی پڑتال کرنے پر انکشاف ہوا کہ نامعلوم چوروں نے الماریوں کے صفائے کے دوران:
· 18 لاکھ روپے کی خطیر رقم
· 6 تولے سونے کے زیورات غائب کر دیے۔
متاثرہ شہری کی جانب سے ایمرجنسی اطلاع ملتے ہی تھانہ بٹل کی پولیس ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے اہم شواہد اور فنگر پرنٹس اکٹھے کر لیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے لیے باضابطہ قانونی کارروائی اور چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ: چھترپلین میں دن دہاڑے چوری کی بڑی واردات، 18 لاکھ نقدی اور 6 تولے سونا چوری.
26