جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بارود سے بھری ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک خارجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے قبل ہی نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گاڑی ممکنہ دہشت گرد حملے میں استعمال کی جانی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشتبہ گاڑی کی مسلسل تین روز تک نگرانی کی گئی اور اسے آبادی سے دور پہنچنے پر کارروائی کرتے ہوئے تباہ کیا گیا تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے کسی بھی شہری نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا۔