روس کا کیف پر بڑا حملہ، 15 افراد ہلاک، 27 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری.

21

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بڑا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔
کیف کے میئر کے مطابق حملے کے بعد متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تباہ ہونے والے ایک گودام کے ملبے سے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات روس کی جانب سے داغے گئے کسی بھی میزائل کو مار گرانے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے رات بھر میں 28 بیلسٹک سمیت تیز رفتار میزائل اور 115 ڈرون فائر کیے، جن کا ہدف کیف اور اس کے گرد و نواح کے علاقے تھے۔ حملے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں