دبئی کے جبل علی صنعتی علاقے میں متعدد دھماکے، آگ بھڑک اٹھی.

23

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے صنعتی علاقے جبل علی میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور دور تک دھویں کے گھنے بادل دکھائی دیے۔
ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی اور عرب میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 منٹ کے دوران کم از کم سات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تاحال متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے دھماکوں کی نوعیت، وجوہات یا کسی ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ کسی صنعتی حادثے کا نتیجہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات متوقع ہیں، جبکہ مزید سرکاری معلومات سامنے آنے کے بعد صورتحال کی مکمل تصویر واضح ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ جبل علی بندرگاہ مشرق وسطیٰ کی اہم ترین تجارتی بندرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ اس لیے اس علاقے میں پیش آنے والا کوئی بھی غیر معمولی واقعہ عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل کے حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں