🚨 اسلام آباد میں صوابی کے نوجوان طالب علم کا قتل، اہل خانہ کا فوری انصاف کا مطالبہ.

22

اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم عبداللہ ولد امتیاز استاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

عبداللہ ضلع صوابی کے علاقے شیخ جانہ کا رہائشی تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ یونیورسٹی سے اپنے ہاسٹل جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ مبینہ طور پر ملزمان نے اس سے سامان چھیننے کی کوشش کی، جبکہ مزاحمت یا واردات کے دوران فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد اہل خانہ، دوستوں اور مقامی افراد نے ملزمان کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم عبداللہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں