🚨 اوگی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار.

28

اوگی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اوگی ملک آصف کی قیادت میں ایڈیشنل ایس ایچ او غفار خان، افتخار خان اور دیگر اہلکاروں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف تھانہ اوگی میں علت نمبر 346، 347 اور 348 کے تحت دفعہ 14 فارن ایکٹ کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پہلی کارروائی میں امیر محمد، گل مت خان اور حاجی گلاب کو گرفتار کیا گیا، جو افغان شہری تھے اور علاقے کھڑی میں مقیم تھے۔
دوسری کارروائی کے دوران خیر زمان، صابر، عبداللہ خان اور حبیب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بھی فارن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
تیسری کارروائی میں داؤد خان (سکنہ ملوکڑہ) اور جمعہ گل (سکنہ چارباغ) کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں