راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد، مسلم ٹاؤن میں رشتہ نہ دینے کی مبینہ رنجش پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان پر اپنی دو سگی کزنز پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں سگی بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی بچیوں میں ایک نویں جماعت جبکہ دوسری ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ بچیوں کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، ملزم کی جلد گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ان کے خاندان کو انصاف مل سکے۔
خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے ایسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی انصاف کی فراہمی اور عوامی اعتماد کے لیے ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ زخمی بچیوں کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
🚨 راولپنڈی میں رشتہ نہ دینے کی رنجش، مبینہ فائرنگ سے دو سگی بہنیں شدید زخمی.
15