نگ پور، مظفرگڑھ: میٹرک کے ایک مضمون میں ناکامی پر دلبرداشتہ 15 سالہ طالبہ جویریہ نے جمعرات کو گھر سے نکل کر دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی تھی۔ اپنی سونے کی بالیاں گھر ہی اتار کر گئی، دریا کنارے بیگ اور جوتے چھوڑے، اور پھر واپس نہ آئی۔ ریسکیو 1122 کی انتھک کوششوں کے بعد آج اس کی لاش مل گئی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ میٹرک کے چند نمبر یا ایک پرچہ زندگی سے بڑا نہیں ہوتا۔ ناکامی اختتام نہیں، بلکہ دوبارہ کوشش کا موقع ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کے نمبر کم آنے پر اتنا پریشر نہ ڈالیں کہ وہ ایسا انتہائی قدم اٹھا لیں جس کے بعد واپسی ممکن نہ ہو۔

میٹرک دوبارہ ہو سکتی تھی، مگر جویریہ اب کبھی واپس نہیں آئے گی۔ اس کا کرب اس کے والدین کو پوری زندگی ستاتا رہے گا۔