راولپنڈی: علامہ اقبال کالونی میں نوجوان سے مبینہ زیادتی اور تشدد، اہل خانہ نے انصاف کی اپیل کر دی.

19

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مبینہ طور پر نوجوان عبدالرحمان کو گھر سے جم جاتے ہوئے روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحمان مبینہ طور پر ہزارہ جدون پارٹی کے جھگڑے کی زد میں آ گیا، جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزمان کو نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے جان سے مارنے کے بعد بھینسوں کے باڑے میں پھینکنے کی باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔

عبدالرحمان کی فیملی کا مؤقف ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، بلکہ مبینہ طور پر ان کے ایک اور شخص کو بھی اٹھا کر لے گئی ہے، جو تین سے چار روز سے لاپتہ ہے اور اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں۔

اہل خانہ نے سی پی او راولپنڈی، آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ:
واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے

مبینہ طور پر لاپتہ شخص کا سراغ لگایا جائے

عبدالرحمان کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں


متاثرہ خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں