بہاول نگر: مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا.

20

بہاول نگر: مروٹ کے قریب زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چار روز قبل پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کام میں مبینہ غلطی پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں