گوجرانوالہ: سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ گرفتار.

70

گوجرانوالہ: سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اظہر چیمہ پر کرپشن کے الزامات ہیں، جن کی تحقیقات کے سلسلے میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اظہر چیمہ کو کچھ دیر میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق معاملے کی مزید قانونی کارروائی عدالت کے سامنے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں