باب المندب میں حوثیوں کا حملہ، جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں.

22

کراچی: بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی بحری عملے کے دو افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں، جبکہ متعدد زخمی پاکستانیوں کو بھی وطن واپس لایا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ سے سعودی ایئر کی پرواز کے ذریعے دو پاکستانیوں عمیر افضل اور محمد اکرم کی میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمیر افضل کا تعلق لانڈھی جبکہ محمد اکرم کا تعلق منزل پمپ کے علاقے سے تھا۔
حملے میں زخمی ہونے والے عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو بھی کراچی پہنچا دیا گیا، جبکہ بعض دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی لایا گیا۔ سعودی سفارتخانے اور حکومت پاکستان کے حکام نے ایئرپورٹ پر میتوں اور زخمیوں کو وصول کیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ بحیرۂ احمر میں باب المندب کے قریب حوثیوں نے ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں جہاز کے ڈیک کو نقصان پہنچا جبکہ عملے کے تین ارکان ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں