دیر لوئر: گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، خاتون بھی زخمی.

24

دیر لوئر – اوچ شرقی میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں منصور خان شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد منصور خان کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوئی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اوچ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا اور بعد میں نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مرحوم منصور خان، یاسر خان اور ذوہیب خان کے بھائی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں