ملائشیا جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، متعلقہ افسر عدالت میں طلب.

24

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملائشیا جانے والے شہری محمد سعد کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر متعلقہ افسر کو کل عدالت میں طلب کر لیا۔

جسٹس ایاز شوکت نے شہری محمد سعد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار کے مطابق اس کے پاس ملائشیا کا ویزا، ریٹرن ٹکٹ اور بیرونِ ملک سفر کے لیے تمام ضروری دستاویزات مکمل تھیں، اس کے باوجود اسے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 12 اگست کو شہری کو آف لوڈ کرنے کا حکم جاری کرنے والا افسر یا متعلقہ شفٹ انچارج کل عدالت میں پیش ہو۔

یہ معاملہ بیرونِ ملک سفر کے لیے مکمل دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو آف لوڈ کیے جانے کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں