نیپال سیلاب: طوفانی ریلے میں بچ جانے والا شراب کا گودام — سو سال پرانی شراب بہہ گئی، مگر گھر اور لوگ معجزاتی طور پر محفوظ.

20

نیپال – نیپال کے تباہ کن طوفانی سیلاب میں ایک منفرد اور معجزاتی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کا نچلا حصہ شراب کے گودام کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور سیلابی ریلے نے اس میں رکھی سو سال پرانی شراب کو بہا دیا، مگر گھر اور اس میں موجود تمام لوگ معجزاتی طور پر بچ گئے۔
اس گھر کے مالک کے مطابق، اس کے گھر کی نچلی دو منزلوں پر اس علاقے کا سب سے پرانا اور بڑا شراب کا گودام تھا۔ اس گودام میں سو سال سے زیادہ عمر کی شراب موجود تھی، جو تیز سیلابی ریلے کے باعث زیادہ تر بہہ گئی۔
جب تیز ترین سیلاب اس گھر کے قریب سے گزر رہا تھا، تو اس گھر کے لوگ بے یار و مددگار ایک چھت پر کھڑے تھے اور انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس تباہی سے بچ پائیں گے۔ تاہم معجزاتی طور پر پورا گھر اور اس میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔
اس منظر کو دنیا بھر کے میڈیا میں خصوصی کوریج ملی، جب تیز ترین سیلاب اس گھر کے قریب سے گزر رہا تھا اور اس گھر کے لوگ بچ جانے والی چھت پر کھڑے تھے، یہ سوچتے ہوئے کہ کب ان کا نمبر آتا ہے۔ لیکن قدرت کا کرشمہ تھا کہ سب بچ گئے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ قدرت کے فیصلے انسان کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ سو سال پرانی شراب بہہ گئی، مگر انسانی جانوں کو تحفظ مل گیا۔ یہ منظر نیپال سیلاب کی تباہ کاریوں کے درمیان امید کی ایک کرن بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں