بیرسٹر گوہر کا حکومت کو پیغام، اسلام آباد آنے والے کارکنوں پر گولی نہیں چلنی چاہیے.

36

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن انصاف اور اپنے مطالبات کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں، اس لیے ان پر گولی نہیں چلنی چاہیے۔
بونیر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پُرامن طریقے سے اسلام آباد آئیں گے، ہم جمہوریت اور ملک کے لیے نکلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ آئین اور قانون کے مطابق پُرامن اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پنجاب حکومت اور بالخصوص رانا ثناء اللہ کو وزیراعلیٰ کے راستے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر نے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات پر زور دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کو برداشت کرنا اور اس کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت کو سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں