وزیراعظم ریلیف پیکیج عوام کے لیے بروقت اقدام ہے: مریم نواز.

32

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشکل معاشی حالات میں ایک بروقت اور احسن اقدام قرار دیا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں عوام کی مشکلات کا احساس کرنا مسلم لیگ ن کی قیادت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا، جو موجودہ حالات میں عوامی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دنیا بھر میں مختلف طبقات کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا مثبت اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں