وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے پولیس نفری طلب کرلی۔
کابینہ سیکریٹری کی جانب سے تینوں صوبائی حکومتوں کو خط لکھا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔
تینوں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ پولیس نفری 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کی جائے۔
