پشاور میں دو خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار چار ملزمان پولیس کے مطابق کرائم سین کی نشاندہی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو جمعرات کی شب جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عامر، جلال عرف راجہ، چچے اور امداس کے نام سے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ پشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں 6 ستمبر کی شب پیش آنے والے واقعے کے بعد درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر گھر میں زبردستی داخل ہو کر دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور ایک کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد چاروں افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم چند روز بعد ہی ان کی فائرنگ میں ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں تمام اہلکار محفوظ رہے، جبکہ نامعلوم حملہ آوروں اور فائرنگ کے محرکات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پشاور: دو خواتین کے مبینہ گینگ ریپ کے الزام میں گرفتار چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
26