جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی، کیمرون او ریلی کون ہیں؟

28

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد آسٹریلوی کاروباری شخصیت اور مالیاتی ماہر کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جمائما اور 62 سالہ کیمرون کی ملاقات فلموں اور دستاویزی منصوبوں پر کام کے دوران ہوئی۔ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی دونوں کی شادی کی تصدیق کی ہے۔
جمائما کی بھابھی جمائما جونز نے سوشل میڈیا پر شادی کے موقع کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے خوشی کا اظہار کیا، جس کے بعد ان کی شادی کی خبر سامنے آئی۔
کیمرون او ریلی کون ہیں؟
کیمرون او ریلی آنجہانی سر اینتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں، جو آئرلینڈ کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رگبی کھلاڑی تھے۔
کیمرون نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اپنے کیریئر کے دوران خاندانی کاروبار سمیت میڈیا اور نجی سرمایہ کاری کے شعبوں میں کام کیا۔ 2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کا ادارہ قائم کیا اور بعد ازاں ایک بڑی میٹرنگ کمپنی کی ملکیت بھی حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق کیمرون اور جمائما کی منگنی کی خبریں رواں سال مئی میں سامنے آئی تھیں۔ کیمرون کے چار بچے ہیں جبکہ جمائما کے عمران خان سے دو بیٹے، سلیمان اور قاسم، ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں