مانسہرہ: غازی کوٹ میں پراپرٹی ڈیلر کا قتل، ملزم ساجد شاہ کے خلاف مقدمہ درج.

37

مانسہرہ – غازی کوٹ میں پراپرٹی ڈیلر ندیم عرف جوجی ولد زرداد سکنہ غازی کوٹ کا قتل کرنے والے ملزم ساجد شاہ ولد شریف شاہ کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نوید انجم کی مدعیت میں تھانہ سٹی مانسہرہ نے علت نمبر 1264 کے تحت ملزم ساجد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ مقتول ندیم پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ آج دن کو ساجد شاہ آیا اور پلاٹ دکھانے کا کہہ کر ساتھ لے گیا۔
کچھ دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی تو موقع پر پہنچنے پر علم ہوا کہ ملزم ساجد شاہ نے فائرنگ کر کے ندیم کو قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ساجد شاہ مشہور اشرف ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے کیس میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا اور ندیم عرف جوجی کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں